راولپنڈی میں 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار

مشتعل اہل علاقہ کا ملزم عرفان کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک March 15, 2023
—فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے حیال گاوں میں 10 سالہ بچہ کو مبینہ زیادتی کے دوران ملزم نے واش روم میں قتل کردیا، مشتعل اہل علاقہ کا ملزم عرفان کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا.

پولیس کے مطابق مقتول بچے کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے موقع سے ملزم عرفان کو رنگے ہاتھوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، بچے زیادتی ہوئی یا کوشش کی گی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوسکے گا جبکہ ملزم عرفان کو تھانہ دھمیال منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

بچے کے قتل واقع پر سی پی او سید خالد محمد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل نے نفری کے ساتھ موقع کا دورہ کیا اور اہم شواہد جمع کرنے کے لیے پنجاب موبائیل فرانزک لیبارٹری کو موقع پر طلب کیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا افسوسناک واردات کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سفاکانہ جرم کرنے پر قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔