مریم نواز کا گوجرانوالہ اور حمزہ شہباز کا لاہور کے تینوں حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ

سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑیں گی

—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ جبکہ حمزہ شہباز نے لاہور کے تینوں حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

زرائع کے مطابق مریم نواز حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑیں گی اور اس کے لیے انہوں نے پی پی 63 کے انتخابی فارم بھی حاصل کرلیے ہیں جبکہ فارم ن لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ کے زریعے وصول کیے گئے ہیں۔


زرائع ن لیگ نے بتایا کہ مریم نواز کے کاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے اور شعیب بٹ نے مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ سال 2018 کے انتخابات میں حلقہ پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

اشرف انصاری ن لیگ کے منحرف اراکین میں شامل رہے اور بعد میں ن لیگ میں واپس آ گئے تھے۔

دوسری جانب حمزہ شہباز نے پی پی146، پی پی 147، پی پی163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور کے3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں۔
Load Next Story