پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگیا ہے، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک March 16, 2023
—(فوٹو : فائل)

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

فنانس ڈویژن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے 15 دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ کو رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں