محمد رضوان کی شرٹ پراسپانسر کا لوگو چھپا کر میچ میں شرکت
محمد رضوان اس معاہدے کی مد میں ملنے والی رقم بھی نہیں لیں گے
پی ایس ایل 8میں مبینہ سروگیٹ ویب سائٹ کے معاملے پر محمد رضوان کا دلیرانہ فیصلہ سامنے آگیا۔
لاہور قلندرز سے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپا دیا، وہ ٹیپ لگا کر میچ میں شریک ہوئے، دیگر تمام کھلاڑیوں نے لوگو والی شرٹس پہن کر میچ میں حصہ لیا، اطلاعات کے مطابق محمد رضوان اس معاہدے کی مد میں ملنے والی رقم بھی نہیں لیں گے۔
دوسری جانب پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ محمد رضوان کے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپانے کے معاملے سے آگاہ ہیں مگر یہ فرنچائز اور اسپانسر کمپنی کا معاملہ ہے، بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ملتان سلطانز ٹیم کی انتظامیہ سے رابطے کی کوشش ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8؛ کون کون سی فرنچائزز نے بیٹنگ کمپنیز سے معاہدے کررکھے ہیں؟
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی نامور فرنچائز نے بیٹنگ کمپنی (جُوا کھیلنے والی کمپنیز) سے معاہدے کرنے پر سابق کرکٹرز نے بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔