عمران خان کی پولیس سیکیورٹی مکمل واپس لے لی گئی

چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ پر ان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز منگوا لیے گئے


ویب ڈیسک March 16, 2023
چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ پر ان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز منگوا لیے گئے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پولیس سیکیورٹی مکمل واپس لے لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور پولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جس کے بعد سکیورٹی رسک بڑھ گیا۔

اس صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ پر ان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز منگوا لیے ہیں، کنٹینرز گیٹ نمبر 1 پر لگائے جائیں گے تاکہ اندر جانے والے لوگوں کو خود چیک کریں۔

واضح رہے کہ رات گئے سے اب تک تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں