رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائیگا

آب زم زم کی تقسیم کے لیے 30 ہزار کولرز اور 80 اسمارٹ ٹرالیوں کا استعمال کیا جائے گا، حکام


ویب ڈیسک March 16, 2023
آب زم زم کی تقسیم کے عمل کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی:فوٹو:فائل

مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق مسجدا الحرام میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین میں آب زم زم کی تقسیم کے لیے 30 ہزار کولرز کا انتظام کیا ہے۔ مسجد الحرام کے داخلی اور خارجہ صحن میں سنگ مرمر کی سبیلوں سے بھی آب زم زم لیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق 40 ملین لیٹر آب زم زم کی منظم تقسیم کے لیے ایک ہزار اہلکاروں کے ساتھ روبوٹ ٹیکنالوجی اور80 اسمارٹ اسمارٹ ٹرالیوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ آب زم زم کی تقسیم کے عمل کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں