فضل الرحمن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے اسی لیے وزارتوں سے استعفیٰ دیا


INP/staff Reporter April 15, 2014
حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے اسی لیے وزارتوں سے استعفیٰ دیا۔ فوٹو: فائل

حکومت سے علیحدگی کے بعد جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق فضل الرحمن حکومت سے الگ ہونے کے بعد بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جس کیلیے وہ وطن واپسی پر اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ جے یوآئی کے سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد جمہو ریت اور ملک کے مفاد میں ہو گا۔ ادھر مولاناعبدالغفورحیدری نے پارٹی وفودسے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے اسی لیے وزارتوں سے استعفیٰ دیا، جے یوآئی کے نزدیک وزارتیں نہیں پالیسیاں اہم ہیں، تحفظ پاکستان بل شرعی اور آئینی طور پر درست نہیں، اس سے انسانی حقوق پامال ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں