عراق میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش 90 ایکسپورٹرز شریک

پاکستانی ایکسپورٹرز پراڈکٹس کے معیار پر بھر پور توجہ دیں اورسمجھوتہ نہ کریں، احمدامجد


ہماری مصنوعات مشرق وسطیٰ ،یورپ اور شمالی امریکا میں انتہائی مقبول، مصطفی ہیمانی۔ فوٹو: نیٹ

عراق کے شہر بغداد میں ہونیوالی دوسری پاکستانی مصنوعات کی نمائش 15 مارچ سے شروع ہوگئی، نمائش میں پاکستان کے کئی بڑے ایکسپورٹرز اپنی مصنوعات کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

عراق میں متعین پاکستانی سفیر احمد امجد علی نے افتتاحی کلمات میں کہا گزشتہ سال 2022 میں ہونیوالی پہلی پاک عراق نمائش کی شاندار کامیابی اور مقبولیت کی وجہ سے ایک سال سے کم عرصہ میں ہونیوالی یہ دوسری نمائش ہے جس میں90سے زیادہ پاکستانی ایکسپورٹرز شرکت کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا آئندہ بھی اسی حوالے سے نمائش ہوگی۔ انھوں نے پاکستانی صنعتکاروں اور ایکسپورٹرزشرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایکسپورٹرز اپنی پراڈکٹس کے معیار پر اپنی بھر پور توجہ مرکوز رکھیں اور کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ یہ نمائش عراق میں قائم سفارتخانہ پاکستان ، عراقی وزارت خارجہ اور پاکستان بزنس کونسل اوردبئی دوسری سب سے بڑی نمائش سمجھی جاتی ہے۔

پاکستان کے معروف صنعتکار اور ہیمانی گروپ کے چیئرمین مصطفی ہیمانی جو پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے بتایا پاکستان مصنوعات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ اب یورپ اور شمالی امریکا میں بھی انتہائی مقبول ہو رہی ہیں۔

نمائش میں کراچی کے معروف ایکسپورٹر اور واسا پراڈکٹس گروپ کے روح رواں اسد واسا نے کہا ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہماری مصنوعات کامعیار بلند رہے۔ یہ نمائش 15مارچ سے 19 مارچ تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں