ای سی سی بیرون ملک سے کھاد منگوانے کی تجویز مسترد
خریف سیزن کے لیے کھاد پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بیرون ملک سے کھاد منگوانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئندہ خریف سیزن کیلیے کھاد کی ضرورت پوری کرنے کیلیے بیرون ملک سے کھاد منگوانے کی تجویز مسترد کردی ہے اور کھاد کی پیداوار کیلیے کھاد پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار نے ملک میں آئندہ خریف کی فصل کیلیے یوریا کھاد کی طلب و رسد اور ممکنہ قلت کا تخمینہ پیش کیا۔
ای سی سی نے یوریا کھاد کی درآمد کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ فرٹیلائزر پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کی جائے تاکہ2023میں خریف کی فصلوں کے لیے یوریا کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔