مشرف کو سزانہیں دینی توآئین میں ترمیم لائی جائےاحسن اقبال

معاملے کو فوج سے جوڑنے والے سیاسی بحران چاہتے ہیں،آرمی چیف کابیان معمول کاتھا


این این آئی April 15, 2014
معاملے کو فوج سے جوڑنے والے سیاسی بحران چاہتے ہیں،آرمی چیف کابیان معمول کاتھا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاہے کہ اگر پرویز مشرف کو سزا نہیں دینی تو پھر آئین میں ترمیم لائی جائے اور بڑے لوگوں کو آئین و قانون سے مبرا قرار دیا جائے۔

مشرف معاملے کو فوج سے جوڑنے والے ملک میں سیاسی بحران چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی خواہش ہے کہ کم نقصان میں امن حاصل کیاجائے، آرمی چیف کا بیان معمول کا تھا، ہر ادارے کا سربراہ اپنے ادارے کا تحفظ کرنے کیلیے ایسے بیان دیتاہے۔ فوج کو پہلے مسلم لیگ (ق) کی پارٹی بنایا گیا، اب اے پی ایم ایل کی پارٹی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کیخلاف آپریشن کرنا مشکل نہیں، آپریشن کسی وقت بھی شروع کیا جاسکتا ہے لیکن بعد میں اس سے پیچھے ہٹنا مشکل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں