پی ٹی آئی ارکان نے بھی قومی وصوبائی انتخابات ایک ہی دن کرانے کا کہا ہے گورنر کے پی

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے میرے ساتھ رابطہ کیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا


Staff Reporter March 16, 2023
تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے میرے ساتھ رابطہ کیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے ان کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلی انتخابات ایک ہی دن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

غلام علی نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ ارکان کو مشورہ دیا کہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ رابطہ کرکے یہ مطالبہ ان کے سامنے رکھیں۔

گورنمنٹ کالج پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کے لیے جیل جانا کوئی انہونی نہیں ،ہم بھی جاتے رہے ہیں لیکن آج جو حالات پیداکیے جارہے ہیں وہ کسی بھی طور مناسب نہیں ۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان تو انہوں نے کردیاہے لیکن الیکشن کرانا ان کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے امن وامان کی صورت حال کو خطرناک قراردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن کرانے کا فیصلہ اپنی جگہ لیکن سیاسی جماعتوں کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئیں ،کیونکہ ہر پانچ سال بعد دو، دو انتخابات ہوا کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی میں ہماری مرضی سے تبادلے نہیں ہورہے ،ریکارڈ دیکھنا چاہیے کہ آج جن کے تبادلے ہورہے ہیں وہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سابقہ دور میں کہا ں تھے ، صوبائی مسائل پر کابینہ آج اپنے اجلاس میں غور کررہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں