بیٹنگ میں خود کو پروموٹ کرنے پر شاہین تنقید کی زد میں

سابق ہیڈکوچ نے کہا ڈگ آؤٹ میں بیٹرز موجود ہیں تو شاہین کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہے تھا

سابق ہیڈکوچ نے کہا ڈگ آؤٹ میں بیٹرز موجود ہیں تو شاہین کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہے تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں جاری پلے آف مرحلے کے پہلے میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے سلطانز نے قلندرز کو 161 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم شاہین الیون کی ٹیم محض 14.3 اوورز میں 76 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں انہیں 84 رنز کی شکست برداشت کرنا پڑی۔

اس میچ میں لاہور کے کپتان شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، شکست کے بعد سابق کرکٹرز نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شاہین بنیادی طور پر بالر ہیں، انکا فیصلہ غلط تھا۔


مزید پڑھیں: شاہین آفریدی بھارت کے ہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، عامر

ایک موقع پر قلندرز نے 19 کے اسکور پر 3 وکٹیں جلد گنوادیں تھی جس کے بعد شاہی نے خود کو پروموٹ کیا اور بیٹنگ کیلئے آگئے۔

وقار یونس نے کہا کہ قلندرز کے پاس حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزا ڈک آؤٹ میں موجود تھے، انہیں تینوں کرکٹرز کو موقع دینا چاہیے تھا، شاہین کے آؤٹ ہونے سے قلندرز کی امیدیں معدوم ہونا شروع ہوگئیں تھی۔
Load Next Story