ڈائٹ پلان سے معدے میں تکلیف ڈاکٹر پر بھاری جرمانہ

شہری نے والدہ کیلیے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم ہونے کا پلان 38 ہزار روپے میں خریدا، وزن کم نہ ہوا اورمعدہ خراب ہوگیا

شہری نے والدہ کیلیے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم ہونے کا پلان 38 ہزار روپے میں خریدا، وزن کم نہ ہوا اورمعدہ خراب ہوگیا (فوٹو : فائل)

دبلا ہونے کے لیے ڈائٹ پلان فروخت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا، کنزیومر عدالت میں ڈاکٹر نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کنزیومر عدالت شرقی فہمیدہ ساہیووال کے روبرو ڈائٹ پلان فروخت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔


والدہ کے لیے ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری کے کیس میں ڈاکٹر نے جرمانے کی رقم جمع کرادی۔ ڈاکٹر ندا نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرادی۔

درخواست گزار عبد الجبار لغاری نے موقف اپنایا تھا کہ ستمبر 2022ء کو والدہ کے لیے وزن کم کرنے لیے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا تھا، ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے ادا کی، والدہ نے جیسے ہی وزن کم کرنے والی ڈائٹ پلان استعمال کرنا شروع کیا پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ ڈائٹ پلان استعمال کرنے پر ڈاکٹر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کرنے کی گارنٹی دی تھی، شکایت کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی تھی۔ درخواست پر عدالت نے جرمانہ عائد کیا تھا۔
Load Next Story