بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے وزیراعظم

شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر بات چیت


ویب ڈیسک March 16, 2023
شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر بات چیت (فوٹو : سرکاری میڈیا)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں