وزیرِاعظم سے جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات سلامتی امور پر گفتگو
ملاقات میں افواجِ پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات میں افواجِ پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔