چینی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر دینے پر رضامند

پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی


Irshad Ansari March 16, 2023
(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

جمعرات کوسماجی رابطوں کے پلیٹ فام ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں