مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر4 ارب31 کروڑ ڈالرز ہوگئے
ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہواجبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5 ارب 52 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک
مرکزی بینک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ذخائر بڑھ کر4 ارب31 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 10مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب84 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
مزیدپڑھیں: چینی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر دینے پر رضامند
مرکزی بنیک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4ارب31کروڑ91لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔