جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پرغور
جوڈیشل کمیشن کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی براے ججز تقرری کو بھجوائی جائیں گئیں
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تقرریوں پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی براے ججز تقرری کو بھجوائی جائیں گئیں۔
جوڈیشل کمیشن نےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو، ایڈووکیٹ محمد عبد الرحمن، ایڈووکیٹ خادم حسین سومرو، ایڈووکیٹ ارباب علی ہاکڑو، ایڈووکیٹ جواد اکبر سروانہ، ایڈووکیٹ سلیم اختر بوریرو، ایڈووکیٹ ثنا اکرم منہاس، ایڈووکیٹ راشد مصطفیٰ اور ایڈووکیٹ سید طارق احمد شاہ کی تقرری پر غور کیا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 9 ججز کے نام کی سفارش کی ہے جن میں ایک خاتون وکیل کا نام بھی شامل ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں 40 ججز کی بجائے 29 ججز تعینات ہیں۔