سوشل میڈیا پر خاتون کوجنسی ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، ایف آئی اے سائبر کرائم
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کے دوران خاتون کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کررہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہباز خان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی تھیں، ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شکایت کنندہ کی بہن کو بھی بھیجیں۔ ملزم متعدد ویڈیوز فیس بک پر بھی اپلوڈ کر چکا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے متعلقہ واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مذید تفتیش جاری ہے۔