دعا ملک کی نام لیے بغیر علیزہ سلطان پر تنقید

دعا ملک نے انسٹاگرام پوسٹ میں فیروزخان کی سابق اہلیہ کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک March 16, 2023
دعا ملک نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پیسے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں

سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اور اداکارہ دعا ملک نے نام لیے بغیر اپنی سابق بھابھی علیزہ سلطان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

دعا ملک نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بھائی اور اداکار و ماڈل فیروزخان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر نظر ڈالتے ہوئے میں نے دیکھا کہ لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے کتنے بے چین اور بے قرار ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار نے مزید لکھا کہ مجھے ایسے لوگ نظرآتے ہیں جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا، نہ ان میں کوئی صلاحیت ہے اور نہ ہی وہ کامیاب ہوپائے۔

دعا ملک نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آخر معاشرے میں یہ ہوکیا رہا ہے، لوگ پیسے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

Feroze Khan Sister Dua Taunts Aliza Sultan After Her Recent Statements

واضح رہے کہ فیروزخان اور علیزہ سلطان کے درمیان گذشتہ برس ستمبر میں طلاق ہوگئی تھی۔ علیزہ نے اپنے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ساتھی اداکارائوں کی جانب سے بھی فیروزخان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔