سانحہ کراچی پربھارتی وزیراعظم منموہن کاتعزیتی خط

اظہاریکجہتی باعث اطمینان ہے،پرویزاشرف کا بھارتی ہم منصب کو جوابی خط

اظہاریکجہتی باعث اطمینان ہے،پرویزاشرف کا بھارتی ہم منصب کو جوابی خط

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات پر اظہار تعزیت کرنے پر اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔


بھارتی وزیراعظم نے راجا پرویز اشرف کے نام خط میں آتشزدگی کے دونوں واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا تھا، بھارتی وزیراعظم کے نام جوابی خط میں وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدمے کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story