شاداب نے بابراعظم کو ’’سابق کپتان‘‘ پکارنے والے صحافی کو ٹوک دیا

بادشاہ آرام کررہے ہیں اسی لیے وزیر کو ذمہ داری ملی ہے ، آل راؤنڈر

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابراعظم کو سابق کپتان پکارنے والے صحافی کو ٹوک دیا۔

ایلمنیٹر ون میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی نے بابراعظم کو سابق کپتان کہا تو شاداب خان نے کہا کہ وہ سابق نہیں اب بھی کپتان ہیں، بس آرام کررہے ہیں، '' بابراعظم ہمارے بادشاہ ہیں، میں تو وزیر ہوں، بادشاہ آرام کررہے ہیں''۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے بادشاہ کو آرام دیا گیا ہے اور وزیر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں افغان کرکٹر کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں، ٹی20 سیریز میں فتح کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

 

Load Next Story