سیاستدان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں وزیر قانون

تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے، نذیر تارڑ


ویب ڈیسک March 17, 2023
اپوزیشن سینیٹ کے اجلاس میں آتی تو اچھا پیغام جاتا، وزیر قانون:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست دان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

وزیر قانون نذیر تارڑ نے چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔ ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دو ادوار ایسے بھی گزرے جن میں آمرانہ راج تھا اور آئین معطل تھا۔ کیا سیاستدان خود ان قوتوں کے آنے کی راہ ہموار نہیں کرتے؟

نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اپوزیشن آج اجلاس میں دعوت کے باوجود نہ آئی۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپوزیشن آتی تو اچھا پیغام جاتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں