برازیل سابق صدر کو قیمتی سعودی تحائف واپس کرنے کیلئے 5 دن کی مہلت

سابق برازیلی صدر نے دو ڈائمنڈ جیولریز اور دو قیمتی پستولیں اپنے پاس رکھ لی تھیں


ویب ڈیسک March 17, 2023
برازیل کے صدر نے 32 لاکھ 75 ہزار کے جیولری سیٹس رکھ لیے؛ فوٹو: فائل

برازیلی عدالت نے سابق صدر بولسونارو کو سعودی عرب کے بیش قیمت تحائف واپس کرنے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دور صدارت میں بولسونارو نے سعودی عرب سے 2 بیش قیمت ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھیں جس کی مالیت 32 لاکھ اور 75 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

یہ جیولری سیٹس اس وقت کے وزیر معدنیات و توانائی اپنے صدر بولسونارو کے لیے سعودی عرب سے لاتے ہوئے کسٹم پر پکڑے گئے تھے اور صدر کے کہنے پر ہی انھیں جیولریز لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم صدر نے یہ جیولریز جمع کرانے کے بجائے اپنے پاس رکھ لی تھی جب کہ برازیلی قوانین کے تحت حکومتی عہدیدار صرف ذاتی نوعیت اور کم ترین مالیت کے تحائف ہی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

صدارت سے محرومی کے بعد یہ کیس وفاقی عدالت تک پہنچا تھا۔

عدالت نے جیولریز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی دو قیمتی پستولیں صدارتی محل میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحائف جمع کرانے کے لیے 5 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں