اسلام آباد میں بینک ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، اسلام آباد پولیس


ویب ڈیسک April 15, 2014
پولیس نے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے بینک میں نصب کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد بھی حاصل کرلئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوزن

ترنول میں بینک ڈکیتی کے بعد فرار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں واقع ایک نجی بینک میں 4 مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں موجود افراد کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ لئے، ڈکیتی کے دوران وہاں موجود ایک شخص نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔ بعد ازاں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی ہے جو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج رانا نثار کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔

بینک ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کی نگرانی شروع کردی گئی ہے تاہم اب تک کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں