ثقلین مشتاق نے جاوید میانداد سے بدتمیزی کا اعتراف کرلیا

واقعہ جاوید بھائی کی طرف سے صحیح جواب نہ دینے پر پیش آیا تھا، ثقلین مشتاق

واقعہ جاوید بھائی کی طرف سے صحیح جواب نہ دینے پر پیش آیا تھا، ثقلین مشتاق (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے سابق لیجنڈری کپتان جاوید میانداد سے بدتمیزی کا اعتراف کرلیا۔

معروف یوٹیوبر نادر علی سے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے کیرئیر میسج نہیں آرہا تھا جبکہ اِن دنوں انجری کی وجہ سے پریشان تھا، جاوید میانداد کوچ تھے اُن سے بات کی تو صحیح جواب نہیں دیا جس پر واقعہ پیش آیا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ''میری آواز تیز تھی غصے میں جاوید بھائی سے کہا کہ آپ کو پتہ ہوگا مجھے کھلائیں گے یا نہیں! ورنہ گھر بھیج دیں، تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ بدتمیز اپنی آواز نیچے کرو تو میں غصے میں تھا تو کہہ دیا میں آپکو مار بھی سکتا ہوں''۔


مزید پڑھیں: ثقلین مشتاق کے شاداب خان سے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق اہم انکشافات

سابق کرکٹر نے کہا کہ ''سعید انور اور میں جاوید میانداد کے گھر گئے جہاں میں نے اُن سے معافی مانگی، تو جاوید میانداد نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گلے لگایا اور معاملہ ختم کردیا''۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جاوید بھائی نے مجھ سے صحیح سے بات نہ کی ہو بلکہ ٹیم میں بھی کھیلا بعدازاں ہم نے پی ٹی وی پر ایک ساتھ کام کیا۔

Load Next Story