پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت میں معاہدے کی شرائط طے پاگئیں

تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی

تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی

پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کے درمیان ریلیوں ،سکیورٹی اور قانونی معاملات کے ٹی او آرز طے پاگئے۔

معاہدے کے مطابق تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل ،سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔ پی ٹی آئی لیڈر شپ نے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے ۔ پی ٹی آئی 14 اور پندرہ مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔


تحریک انصاف اتوار کی بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی۔ جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

تحریک انصاف ریلی نکالنے سے کم از کم پانچ دن پہلے آگاہ کرے گی۔ عمران خان کی سکیورٹی کے لیے بنائی گی گائیڈ لائنز پر عمل ہوگا۔

تحریک انصاف سکیورٹی کے لیے متعلق حکام کو درخواست دے گی۔ سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کے لیے فوکل پرسن شبلی فراز ہونگے۔ معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں تین بجے جمع کرایا جائے گا۔
Load Next Story