رواں سال کا پہلا پولیو کیس خیبرپختون خوا میں رپورٹ

بنوں کے رہائشی تین سالہ بچے میں کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق، گزشتہ سال بھی خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے

فوٹو:فائل

رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے رہائشی تین سالہ بچے میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ سال بھی خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو کی روک تھام کے لیے وزارت صحت کی جانب سے پولیو مہم بھی جاری ہے۔
Load Next Story