آمنہ خودسوزی کیس ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے

عدالت نے نامزد ملزمان ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کی ضمانت خارج کردی تاہم دونوں ملزمان عدالت سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔


ویب ڈیسک April 15, 2014
عدالت نے ملزم ڈی ایس پی چوہدری عبدالطیف کانجو کی ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

مظفر گڑھ آمنہ خود سوزی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نامزد ملزمان دو ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے پر ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ میں آمنہ خود سوزی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی ڈیرہ غازی خان کی خصوصی عدالت میں ہوئی جہاں مقدمہ کے ملزمان ڈی ایس پی چوہدری اصغر، ڈی ایس پی عبدالطیف کانجو، سب انسپکٹرادریس اور گرفتارتفتیشی افسررانا ذوالفقار کو عدالت میں پیش کیاگیا۔

سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ڈی ایس پی چوہدری اصغر اور سب انسپکٹر ادریس کی ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا تاہم دونوں ملزمان عدالت سے پہلے ہی فرارہوچکے تھے جب کہ عدالت نے ملزم ڈی ایس پی چوہدری عبدالطیف کانجو کی ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں