جوہری معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں دفتر خارجہ

نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ


ویب ڈیسک March 17, 2023
—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نے برطانیہ میں او آئی سی وزرا خارجہ کے 49 ویں اور او آئی سی میں جموں و کشمیر گروپ اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق جسٹس منیب اخترنے ایس سی او رکن ممالک کے ججز اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی ایس سی او میں توانائی پر اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر سیاحت عون چوہدری نے بھارت میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |