مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 3 غیر ملکی ملزمان گرفتار

نائیجرین شہری خود کو بیرون ممالک سے خاتون شہری ظاہر کرکے معصوم شہریوں کو جال میں پھنساتے تھے، ایف آئی اے


Saleh Mughal March 17, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل نے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 3 غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کا تعلق نائیجریا سے ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت اوبڈو اموبی، چائنیڈو اجازی اور ایگوہ چائینیسو کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف کا جھانسہ دے کر عام شہریوں سے پیسے ہتھیاتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو مختلف بیرون ممالک سے خاتون شہری ظاہر کرکے معصوم شہریوں کو جال میں پھنساتے تھے، ملزمان تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے اور کسٹم، ڈلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان نے شکایت کنندہ سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزمان نے رقم مختلف بینک اکاونٹس میں منگوائی جبکہ ملزمان تحائف کی وصولی کے لیے مزید 3 لاکھ کا تقاضہ کر رہے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے اور ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں