پاکستان کو چین سے پچاس کروڑ ڈالرز قرض موصول

پچاس کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی صورت حال بہتر ہوجائے گی، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک March 17, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان کو چین کے نجی بینک کی جانب پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں چائنیز بینک آئی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گئی 500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے قرض کی دوسری قسط موصول ہونے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: چینی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر دینے پر رضامند

واضح رہے کہ دو روز قبل اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چینی بینک پاکستان کو قرض کی دوسری قسط دینے پر رضامند ہوگیا ہے جس کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری کی چوبیس تاریخ کو 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔