لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
وفاقی و صوبائی حکومتیں عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات 21 مارچ تک پیش کریں، عدالت
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ، عدالت نے تفصیلات آنے تک عمران خان کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 9 مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کیلیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
کمرہ عدالت میں عمران خان نے ججز کو آگاہ کیا کہ میرے خلاف اب تک 94 مقدمات درج ہوچکے ہیں حکومت مزید چار مقدمے درج کر کے سنچری مکمل کرلے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان سمیت دیگر کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف لاتعداد مقدمات درج ہوئے ہیں لہذا انکی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کےلیے تمام ریجنز کے آر پی اوز کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس پر عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 21 مارچ منگل تک ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی۔