مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلیے صوبوں کو 12 ارب کے فنڈز جاری

ہائرنگ آف وہیکلز، ٹریننگ چارجز اور ریمونریشن چارجز کیلئے پیسوں کا اجراء کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک March 18, 2023
[فائل-فوٹو]

وزیر اعظم شہباز شریف نے مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے فوری طور پر فنڈز کے اجراء کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 12 ارب روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا۔ تمام صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

مردم شماری میں صوبوں کو تین مراحل میں پیسوں کا اجراء کیا گیا جس میں لاجسٹک انتظامات یعنی ہائرنگ آف وہیکلز، ٹریننگ چارجز اور ریمونریشن چارجز کیلئے پیسوں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

اس مد میں صوبہ سندھ کو 92 کروڑ 89 ہزار روپے کا ہائرنگ آف وہیکلز کی مد میں اجراء کیا جا رہا ہے، اسی طرح بلوچستان کو 43 کروڑ روپے کا اجراء، خیبر پختونخوا کو تقریباً 64 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار کا اجراء کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو بھی پیر تک 1 ارب 88 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کا اجراء کر دیا جائے گا۔

مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم مانیٹرنگ کیلئے چیف سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی رسائی دے دی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کے ذریعے بلاک لیول تک آبادی، گھرانے، جیو ٹیگنگ کے ساتھ کوریج کی کارکردگی اور شمارکنندہ کے کام کی کارکردگی دیکھی جا سکتی ہے جو کہ کسی بھی صورت پہلے ممکن نہ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں