شرجیل میمن سمیت 104 نیب ریفرنس فعال عدالتوں میں منتقل
احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے خالی عدالتوں سے ریفرنس منتقلی کا کہا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز جلد نمٹانے سے متعلق درخواست پر 104 نیب ریفرنس خالی عدالتوں سے فعال عدالتوں میں منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے بھی خالی عدالتوں سے ریفرنس منتقلی کا کہا تھا۔
احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ تاکہ جو احتساب عدالتیں خالی ہیں ان میں سے زیر سماعت ریفرنسز منتقل کئے جائیں جن عدالتوں میں ججز موجود ہیں۔
ریفرنسز کی منتقلی کے حوالے سے نیب پراسکیوٹر نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر ایک سے 15 ریفرنسز کورٹ نمبر 6 کو منتقل کردئیے گئے ہیں۔
ان ریفرنسز میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف دائر ریفرنسز شامل ہیں۔ احتساب عدالت نمبر 3 سے 7 ریفرنسز عدالت نمبر 6 کو منتقل کیے گئے۔
احتساب عدالت نمبر 3 سے 19 ریفرنسز عدالت نمبر 7 کلفٹن منتقل کردئیے گئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی، پی ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنسز بھی احتساب عدالت نمبر 7 کو منتقل کردئیے گئے۔ احتساب عدالت نمبر ایک سکھر سے 57 ریفرنسز عدالت نمبر 3 کو منتقل کیئے جاتے ہیں۔