سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پر پابندی عائد

رمضان المبارک میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کیلیے استعمال کیے جائیں گے، وزارت اسلامی امور


ویب ڈیسک March 18, 2023
سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا،ترجمان :فوٹو:فائل

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے عرب چینل سے گفتگو میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب؛ مساجد میں نمازیوں کی تصاویرلینے پر پابندی عائد

وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے تاہم اس پر نشر ہونے والے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے مواد سے اسلام کی دعوت کو نقصان پہنچتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |