زمان پارک میں اکیلی خاتون ہے تو پولیس پرپیٹرول بم کون برسا رہا ہے مریم نواز

پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے سزا سے بچنے کیلیے تربیت یافتہ دہشتگرد رکھے ہوئے ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک March 18, 2023
عمران خان سیاسی لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی توہین ہوگی،مریم نواز:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اگرزمان پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے۔ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں۔ عمران خان کو گرفتاری سے زیادہ اپنے مکروہ اعمال کا خوف ہے۔ سیاست دان بہادر ہوتے ہیں گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے۔ گرفتاری اور احتساب سے صرف چور، ڈاکو اور دہشت گرد ڈرتے ہیں۔



مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے اپنے بدترین انجام کو پہنچے۔ ان کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اب پتا چلا کہ جب سے اس دہشتگرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے۔ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشتگرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |