پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی نجم سیٹھی
پی سی بی کی ذمہ داری سنبھالی تو لیگ کی افتتاحی تقریب کی کوئی تیاری نہیں تھی، چیئرمین کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میں نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میڈیا ریٹنگ میں پی ایسکر دیا ایل کو آئی پی، ایل سے بڑی لیگ بن گئی ہے۔ آئی پی ایل کی 130 ڈیجیٹل ریٹنگ رہی ہے جبکہ پی ایس ایل کی اس بار 150 ڈیجیٹل ریٹنگ آئی ہے جو اس لیگ کی دنیا بھر میں مقبولیت کا بڑا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کے دوران مجموعی طور پر 80 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ رہا، بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر شائقین کے شکر گزار ہیں، لیگ کے کامیاب انعقاد پر خوش اور اللہ کے شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس؛ نجم سیٹھی نے پلان کیوں تبدیل کیا؟
نجم سیٹھی نے کہا کہ لیگ کے انعقاد میں تعاون پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام اداروں کے شکرگزار ہیں، مداحوں کی سپورٹ کے بغیر لیگ کامیاب نہیں ہوسکتی ۔22 دسمبر کو چارج سنبھالا تو لیگ کی افتتاحی تقریب کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ خود تمام انتظامات کی نگرانی کی، ہمیں اب یقین ہوگیا ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں لیگ کرواسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ؛ بھارت کیلئے میزبانی گلے کی ہڈی بن گئی
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ لیگ کے کچھ میچز امریکا میں کروانے کے بارے میں کہا جارہا ہے۔ اگر موقع ملا تو امریکا میں لیگ کے میچز کروانے کا سوچیں گے۔ نجم سیٹھی کے مطابق پی سی بی وفاقی حکومت کو بھاری بھرکم رقم ٹیکسز کی مد میں ادا کرتا ہے، لیگ میں پچز کا معیار بہترین تھا بڑے اچھے نتائج ملے ہیں۔ پچز کے معیار سے ثابت ہوگیا کہ ہمیں پچز کے لئے کسی غیر ملکی کیوریٹر کی ضرورت نہیں ہے۔