لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک رن سے شکست


ویب ڈیسک March 18, 2023
ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک رن سے شکست (فوٹو: پی سی بی)

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز پر ہمت ہار گئی۔ سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 34، خوشدل شاہ 25، ٹِم ڈیوڈ 20، کیرون پولارڈ 19 اور عثمان خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4، راشد خان نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے، قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 میں فتح پر حارث رؤف آبدیدہ ہوگئے

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 جبکہ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر 44 رنز اور بالنگ میں 4 وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں