آواران سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد تربت آواران روڈ پر فائرنگ اور بم حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 18, 2023
فوٹو: فائل

آواران میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ سے آواران کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اس علاقے میں آپریشن کیا اور 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا۔ روکے جانے پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد تربت آواران روڈ اور گرد و نواح میں فائرنگ اور دیسی ساختہ بم حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |