کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی فی یونٹ 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی


ویب ڈیسک March 18, 2023
فائل فوٹو

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی فی یونٹ 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 2 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ آئے گا۔


اس سے قبل 10 مارچ کو نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی اور کہا گیا تھا کہ جنوری کے لیے منظور کیا گیا اضافہ مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ قیمت میں یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جسے کراچی کے بجلی صارفین سے مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |