
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے چیف سلیکٹر کا عہدہ معین خان کو سونپ رہا ہے جس کے لیے چیرمین پی سی نجم سیٹھی نے معین خان کو ملاقات کے لیے کل لاہور بلالیا ہے۔ چیرمین پی سی بی اورمعین خان کی ملاقات میں معاملات طے پانے کے بعد سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کو بھی شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کو ٹیم کا چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا تھا تاہم ٹی 20 میں پاکستان کی شکست اور بورڈ سے دیگر تنازعات کے بعد راشد لطیف نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا جارہا ہے۔
معین خان نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دیئے جبکہ وہ چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔