کراچی فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق پولیس افسر سمیت 7 زخمی
نیو کراچی صنعتی ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگئے
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس افسر سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 4 محمدی مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی جسے سر پر گولی ماری گئی تھی۔
گلبرگ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ فائرنگ کا واقعہ تنگ گلی میں پیش آیا تھا، مقتول کے لواحیقن کا کہنا ہے وہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی اور 4 بچوں کا باپ تھا اور بھٹی کلر کا کام کرتا تھا، لواحقین نے بتایا کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
لواحقین کے مطابق مقتول کا موبائل فون اور پرس بھی ملا ہے جبکہ گولی چلانے والے شخص کو بھی کسی نے نہیں دیکھا، قتل کیوں اور کس نے کیا اس حوالے سے وہ نہیں جانتے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
جیکسن کے علاقے کیماڑی گھاس بندر گیٹ نمبر 15 کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ داؤد نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی، اس حوالے سے ایس ایچ او جیکسن بابر حمید نے بتایا کہ مقتول ٹرک ڈرائیور تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان آئے اور انہوں نے داؤد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان نے مقتول سے نہ تو کوئی بات کی اور نہ ہی لوٹ مار تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لیاقت آباد 4 نمبر ویلکم بیکری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 55 سالہ شیر محمد اور 26 سالہ عمر کے نام سے ہوئی، سپر مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کا تعین نہیں ہوسکا ، زخمی ہونے والے عمر کی پشت پر لگنے والی گولی سینے سے پار ہوگئی تھی جسے بعدازاں عباسی شہید سے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نیو کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر 52 سالہ عزیز اللہ زخمی ہوگیا، ایس ایچ او بلال کالونی آفتاب عباسی نے بتایا کہ مضروب پولیس افسر مدد گار 15 میں تعینات ہے جسے موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیں رکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ ایم پی آر کالونی میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 17 سالہ نعمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ شاہ فیصل کالونی نمبر ایک پشاوری چپلی کباب کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ شہزاد بٹ زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
عائشہ منزل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 24 سالہ مبین زخمی ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ سپر ہائی کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ اسرائیل زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا، سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
نیو کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
نیو کراچی صنعتی ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں عوام نے 2 ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ نیو کراچی کے علاقے ساڑھے 7 نمبر منگل بازار کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت 30 سالہ وسیم عرف جیلر کے نام سے کی گئی، ہلاک ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور وہ پہلے بھی پولیس کے ہاتھوں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6 بی شہدا مسجد کے قریب لوٹ مار کرنے والے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا چوہدری طفیل کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت 35 سالہ عامر اور 35 سالہ مختیار کے نام سے کی گئی جو فوری طور بیان دینے کے قابل نہیں ہیں تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔