پی ایس ایل 8 میں فتح پر حارث رؤف آبدیدہ ہوگئے
شاہین آفریدی نے جیت کا کریڈٹ عاقب جاوید کو دیا اور فتح والدین، پاکستانی عوام سمیت اداروں کے نام کی
پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری فتح پر کپتان شاہین آفریدی اور حارث رؤف جذباتی ہوگئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ میں قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل کا دفاع کیا۔
میچ میں شاہین آفریدی نے آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی اور پہلے بیٹنگ میں 15 گیندوں پر 44 پھر بولنگ میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری اوور میں سلطانز کو 13 رنز درکار تھے جو سلطانز سے نہیں بن سکے۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کی فاتح بن گئی
میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے خوشیاں منائیں وہیں کچھ لوگ جیت پر خوشی میں اشکبار بھی تھے۔ اسٹیڈیم میں شاہین آفریدی کی آنکھیں نم ہوئیں جبکہ بولر حارث رؤف گلے لگ کر اسٹیڈیم میں روتے ہوئے بھی نظر آئے۔

"Tears, Hugs, Smiles"
Watch complete winning moments of HBL PSL 8 Final
شاہین آفریدی نے میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں ایوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قلندرز کے چیمپئن بننے کا کریڈٹ کوچ عاقب جاوید کو دیا۔ انہوں نے یہ فتح اپنے والدین، پاکستان کے عوام اور اداروں کے نام کی۔