محمد رضوان پی ایس ایل کے بہتر بلے باز اور عباس آفریدی بہترین بولر قرار
عماد وسیم کو بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ دیا گیا
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل 8) میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
پی ایس ایل 8 میں اگر بہترین بلے باز کی بات کی جائے تو وہ ایوارڈ سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنے نام کیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ بھی انہیں ہی دیا گیا۔
محمد رضوان کو سب سے زیادہ 550 رنز بنانے پر حنیف محمد کیپ دی گئی۔ اس کے علاوہ سلطانز کے عباس آفریدی کو لیگ میں سب سے زیادہ 23 وکٹیں لینے پر فضل محمود کیپ دی گئی جبکہ انہیں ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کی فاتح بن گئی
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ دیا گیا، اس کے علاوہ ملتان سلطانز کے کیرون پولارڈ کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔ سلطانز کے احسان اللہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا جبکہ الیکس وارف کو امپائر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فائنل کا مین آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی کو قرار دیا گیا۔