پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے امریکی جنرل

جنرل مائیکل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستان میں دوبارہ سر اٹھانے کا بھی حوالہ دیا


ویب ڈیسک March 19, 2023
جنرل مائیکل ای کوریلا، [فائل-فوٹو]

اعلیٰ امریکی جنرل نے سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی بحران کے خدشات سے قطع نظر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ کمانڈ اور کنٹرول پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سلامتی کے طریقہ کار پر اعتماد ہے۔

سینیٹ میں کمانڈر جنرل سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کے پس منظر میں محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں جس پر انہوں نے پاکستان کی ایٹمی پروگرام کی حفاظت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جنرل کوریلا نے مزید کہا کہ میں وہاں فوجی قیادت سے رابطے میں ہوں اور میرے اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل منیر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کے خدشات ان کا بجٹ، مالی صورتحال، موجودہ سیاسی صورتحال اور انسداد دہشت گردی ہے۔ جنرل مائیکل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستان میں دوبارہ سر اٹھانے کا بھی حوالہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |