کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

مسافر نے 3 کلوگرام ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی تھی، اے این ایف


Staff Reporter March 19, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

مسافر اختر جہان سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔

تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 3 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی جو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔

مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں