’’پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا‘‘ پی ایس ایل میں بیٹنگ سائٹس کا باب بند

ماضی میں ہونے والے تمام معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے،چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی


Sports Reporter March 19, 2023
آٹھویں ایڈیشن کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی، ریکارڈ ٹکٹ فروخت ہوئے،سیٹھی (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بیٹنگ کمپنی (جُوا کھیلنے والی کمپنیز) سے معاہدوں کا باب بند کردیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ''میں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد دیکھا کہ بورڈ اور فرنچائزز نے سروگیٹ بیٹنگ کمپنیز کو اجازت دی ہوئی ہے، ان لوگوں نے قانونی آرا بھی لی تھیں، البتہ میڈیا میں بات ہورہی ہے، پی ایس ایل 8 ختم ہونے پر تمام معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے،ہم نے فرنچائزز کو بھی لکھ دیا کہ اس معاملے کو بڑی باریک بینی سے دیکھیں، چاہے کتنا ہی منافع بخش کیوں نہ ہو ہم اپنے مذہب، ثقافت اور ملکی قوانین کیخلاف کوئی کام نہیں کریں گے، پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا''۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان کا بیٹنگ کمپنی کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز نے موقف پیش کردیا

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی، ریکارڈ ٹکٹ فروخت ہوئے، کراؤڈ 95فیصد تک رہا جس پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ٹی وی اور ڈیجیٹل ریٹنگ بھی بہترین رہی، ایونٹ گلوبل برانڈ بن چکا، ملتان میں لاجسٹک مسائل تھے مگر افتتاحی تقریب سمیت شاندار میچز ہوئے، برانڈنگ کیلیے کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا تھا، میں نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا، ایک ماہ میں تیاری کی،دبئی جاکر افتتاحی تقریب کے ڈرافٹ دیکھے،فرنچائزز سے 50فیصد شیئر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8؛ کون کون سی فرنچائزز نے بیٹنگ کمپنیز سے معاہدے کررکھے ہیں؟

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی 70کروڑ ٹیکس دیتا ہے،مجموعی طور پر اربوں کا کاروبار ہوتا ہے، یہاں پولیس کو اخراجات دینے کی بات ہوتی ہے، اس طرح کی سرگرمی کیلیے تو جیب سے دینا چاہیے، ایئر چیف نے سامان کی منتقلی کیلیے سی ون 30جہاز دیا،ان کے شکرگزار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے