خالصتان کا قیام بھارتی سکھ کمیونٹی کا آسٹریلیا میں ریفرنڈم

سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کو احتجاجاً زبردستی بند کر دیا

فوٹو : اسکرین گریب

خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر برسبن میں آج منعقد ہو رہا ہے جس میں سکھ کمیونٹی بھارتی شدت پسندی سے اظہارِ بیزاری اور خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل برسبین میں فضا کشیدہ ہے جبکہ اس کے باوجود 30 سے 35 ہزار سکھ اب تک ریفرنڈم میں حصہ لے چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔


خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کو احتجاجاً زبردستی بند کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ میلبرن میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔
Load Next Story