عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر کر 48 ڈالر فی بیرل ہوگئیں جو 15 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں کی کم ترین سطح ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
گزشتہ روز برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے 1.73 ڈالر کی کمی سے 72.97 جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 73 سینٹس کی کمی کے بعد 48 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی منڈیوں پر بھی پڑے گا جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں پانچ سے سات روپے کمی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ استحکام کی جانب رواں ہے۔